عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال
نے نوٹ کی منسوخی کے سلسلے میں آج وزیر اعظم نریندر مودی پر تیکھے حملے
کرتے ہوئے الزام لگایا کہ انہوں نے اپنے دولت مند دوستوں کو بچانے کے
لئے ملک کو برباد کرنے والا یہ فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے اہم اپوزیشن پارٹی کانگریس پر بھی نشانہ
لگایا اور کہا کہ یہ دونوں جماعتیں ملی ہوئی ہیں۔آپ کی طرف سے یہاں چھولا دسہرہ میدان پر منعقدہ ریاستی سطح کی پریورتن ریلی
سے خطاب کرتے ہوئے مسٹر کیجریوال نے کہا کہ نوٹ کی منسوخی کے ذریعے وزیر
اعظم اپنے ان رئیس دوستوں کو بچانے کی کوشش کر رہے ہیں جنہوں نے ملک
کی مختلف بینکوں سے تقریبا آٹھ لاکھ کروڑ روپے کا قرض لیا ہے۔